A Star near the Moon
چاند کے پاس ستارہ!! چاند کے پاس جو "ستارہ" آپکو آج کل آسمان میں چمکتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ دراصل ستارہ نہیں بلکہ نظامِ شمسی کا سورج کے قریب دوسرا سیارہ زہرہ یعنی وینس ہے۔ زہرہ نظامِ شمسی کا سب سے چمکتا سیارہ ہے۔ اسکی وجہ یہ کہ اسکی فضا میں دبیز کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں کے بادل ہیں جو ان پر پڑنے والی سورج کی روشنی کے کم و بیش 70 فیصد حصے کو منعکس کرتے ہیں۔ زہرہ آپکو زمین پر دیکھنے سے چاند کے قریب نظر آ رہا ہے تاہم حقیقت میں یہ چاند کے بالکل بھی قریب نہیں۔ چاند زمین سے اوسطاً 3 لاکھ 84 ہزار کلومیٹر دور ہے۔ تاہم سیارہ زہرہ زمین سے اوسطاً 10 کروڑ 80 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔ گویا چاند اور زہرہ کا اوسط فاصلہ 10 کروڑ 75 لاکھ کلومیٹر سے بھی زیادہ بنتا ہے۔ تاہم یہ فاصلہ کچھ ہزار سے کچھ لاکھ کلومیٹر تک کم زیادہ ہوتا رہتا ہے کیونکہ زمین چاند اور زہرہ تینوں کے مدار مکمل طور پر گول نہیں بلکہ بیضوی ہیں اور تینوں سال کے مختلف اوقات میں اپنے اپنے مدار میں مختلف جگہوں پر ہوتے ہیں۔ آپکو چاند اور زہرہ اس لیے قریب نظر آ رہے ہیں کہ آسمان میں یہ زمین سے اس زاویے پر نظر آ رہے ہیں کہ ب